گزشتہ دو ہفتوں سے بارش میں کمی کے سبب کسان پریشان
گلبرگہ16جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) محکمہ ذراعت کے جائینٹ ڈائیریکٹر مسٹر جیلانی ایچ موکاشی نے ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ ضلع گلبرگہ میں بہتر بارش کے سبب اس بار فصل خریف کی تخم ریزی اطمینان بخش ہے۔مسٹر جیلانی نے بتایاکہ 13جولائی تک ضلع گلبرگہ میں مقررہ نشانہ 5,69,885 لاکھ ہیکٹر اراضی کے 80فیصد حصوں پر تخم ریزی مکمل کرلی گئی تھی ۔ انھوں نے کہا ہیکہ 4.57لاکھ ہیکٹر اراضی میں سے 18831ہیکٹر اراضی کے لئے آب پاشی کی سہولتیں حاصل ہیں جبکہ 4.39لاکھ ہیکٹر اراضی پر فصلیں اگانے کے لئے بارش پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے۔ اس بار باجرا، دھان جوار ،ہائیبرڈ جوار ،مکئی، پھلی،دالوں اور تیلوں کے بیجوں کی کاشت کی گئی ہے ۔گنا اور کپاس بھی کئی ہیکٹر اراضی پر بویئے گئے ہیں انھوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے 13جولائی تک ضلع گلبرگہ میں بارش کا فی صد235ملیمیٹر ہوا کرتا ہے لیکن اس بار اسی مدت کے دوران ضلع میں 270.1ملی میتر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔کسان اس بارش سے کافی خوش تھے لیکن یکم جولائی سے 13جولائی تک ضلع میں اوسطا30.1ملیمیٹرر بارش ہوا کرتی تھی مگر اس بار ان ہی توریخ کے دوران ضلع گلبرگہ میں 18.1ملیمیٹر بارش ہوئی ہے۔ ریکارڈ کی گئی یہ بارش نارمل بارش کے اوسط سے 40فی صدکم ہے۔ بارش کی اس کمی سے کسانوں میں پھر ایک بار کسی حد تک بے اطمینانی دیکھی جارہی ہے۔ضلع گلبرگہ میں پہلے ہی سے نمو پائی گئی فصلوں کو بہتر رکھنے کے لئے کہا جارہا ہے مزید دو تین بارشوں کی ضرورت ہے۔ تعلقہ افضل پور میں کسانوں نے 98فی صد اراضی پا تخم ریزی مکمل کرلی ہے ۔ چیتاپور میں 92فی صد ،چنچولی میں 91فی صد الند تعلقہ میں 87فی صد ، کلبرگی میں 80فی صد ، سیڑم میں 77فی صد اراضی کے مقررہ نشانہ پر تخم ریزی مکمل ہوچکی ہے۔ مزید دو تین بار برسات ہوتی ہے تو اس صورت میں پودے تیزی سے بڑھ سکتے ہیں اور فصلوں کو کافی فائیدہ پہنچ سکتا ہے۔